سورة ھود - آیت 39
فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَيَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُّقِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
تم عنقریب ہی جان لو گے کہ کس پر ایسا عذاب نازل ہوگا جو اسے ذلیل و رسوا کردے گا، اور کس پر ایک دائمی عذاب مسلط ہوجائے گا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس سے مراد جہنم کا دائمی عذاب ہے، جو اس دنیوی عذاب کے بعد ان کے لئے تیار ہے۔