سورة یونس - آیت 95
وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ فَتَكُونَ مِنَ الْخَاسِرِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور نہ ان لوگوں میں سے ہوجائیے جو اللہ کی آیتوں کو جھٹلاتے ہیں ورنہ خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہوجائیے گا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ بھی دراصل مخاطب امت کو سمجھایا جا رہا ہے کہ تکذیب کا راستہ خسران اور تباہی کا راستہ ہے۔