سورة البقرة - آیت 6

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک جن لوگوں نے کفر 13 کیا ان کے لیے برابر ہے کہ آپ انہیں (اللہ کے عذاب سے) ڈرائیں یا نہ ڈرائیں، وہ ایمان نہیں لائیں گے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1-نبی (ﷺ) کی شدید خواہش تھی کہ سب مسلمان ہوجائیں اور اسی حساب سے آپ (ﷺ) کوشش فرماتے، لیکن اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ایمان ان کے نصیب میں ہی نہیں ہے۔ یہ وہ چند مخصوص لوگ ہیں جن کے دلوں پر مہر لگ چکی تھی (جیسے ابوجہل اور ابولہب وغیرہ) ورنہ آپ (ﷺ) کی دعوت وتبلیغ سے بےشمار لوگ مسلمان ہوئے، حتیٰ کہ پھر پورا جزیرۂ عرب اسلام کے سایہ عاطفت میں آگیا۔