سورة الانفال - آیت 40
وَإِن تَوَلَّوْا فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَوْلَاكُمْ ۚ نِعْمَ الْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ النَّصِيرُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور اگر روگردانی (34) کریں تو جان لو کہ بے شک تمہارا مولیٰ اللہ ہے، اور وہ بڑا ہی اچھا مولیٰ اور بڑا ہی اچھا مددگار ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اسلام قبول نہ کریں اور اپنے کفر اور تمہاری مخالفت پر مصر رہیں ۔ ** یعنی تمہارے دشمنوں پر تمہارا مددگار اور تمہارا حامی ومحافظ ہے۔ ***پس کامیاب بھی وہی ہوگا جس کا مولیٰ اللہ ہو، اور غالب بھی وہی ہوگا جس کا مددگار وہ ہو۔