سورة الاعراف - آیت 159

وَمِن قَوْمِ مُوسَىٰ أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور قوم موسیٰ میں کچھ لوگ (94) ایسے بھی ہیں جو دین حق پر چلتے ہیں اور اسی کے مطابق لوگوں کے درمیان انصاف کرتے ہیں

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اس سے مراد وہی چند لوگ ہیں جو مسلمان ہوگئے تھے، عبداللہ بن سلام وغیرہ ۔ رضی الله عنہم