سورة الاعراف - آیت 153
وَالَّذِينَ عَمِلُوا السَّيِّئَاتِ ثُمَّ تَابُوا مِن بَعْدِهَا وَآمَنُوا إِنَّ رَبَّكَ مِن بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جن لوگوں نے برا عمل کیا، پھر اس کے بعد توبہ (85) کرلی اور مومن بن گئے، تو آپ کا رب بے شک ان گناہوں کے بعد بڑا مغفرت کرنے والا، بڑا مہربان ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ہاں جنہوں نے توبہ کرلی، ان کے لیے اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے ۔ معلوم ہوا کہ توبہ سے ہر گناہ معاف ہو جاتا ہے بشرطیکہ خالص توبہ ہو۔