سورة الاعراف - آیت 50
وَنَادَىٰ أَصْحَابُ النَّارِ أَصْحَابَ الْجَنَّةِ أَنْ أَفِيضُوا عَلَيْنَا مِنَ الْمَاءِ أَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ ۚ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَهُمَا عَلَى الْكَافِرِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور اہل جہنم اہل جنت کو پکاریں گے (35) کہ ہمیں کچھ پانی دے دو یا اللہ نے تمہیں جو روزی دی ہے اس میں سے کچھ دے دو، وہ کہیں گے کہ اللہ نے یہ دونوں چیزیں کافروں پر حرام کردی ہیں
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جس طرح پہلے گزر چکا ہے کہ کھانے پینے کی نعمتیں قیامت والے دن صرف اہل ایمان کے لئے ہوں گی۔ ﴿خَالِصَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ﴾ (الأعراف: 32) یہاں اس کی مزید وضاحت جنتیوں کی زبان سے کردی گئی ہے۔