سورة الصافات - آیت 71
وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ان سے پہلے اقوام گذشتہ کے اکثر لوگ گمراہ (١٨) ہوئے
ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب
سابقہ امتیں گذشتہ امتوں میں بھی اکثر لوگ گم کردہ راہ پر تھے اللہ کے ساتھ شریک کرتے تھے ۔ ان میں بھی اللہ کے رسول آئے تھے ۔ جنہوں نے انہیں ہوشیار کر دیا تھا اور ڈرا دھمکا دیا تھا اور بتلا دیا تھا کہ ان کے شرک و کفر اور تکذیب رسول سے بری طرح اللہ تعالیٰ ناراض ہے ۔ اور اگر وہ باز نہ آئے تو انہیں عذاب ہوں گے ۔ پھر بھی جب انہوں نے نبیوں کی نہ مانی اپنی برائی سے باز نہ آئے تو دیکھ لو کہ ان کا کیا انجام ہوا ؟ تہس نہس کر دئیے گئے تباہ برباد کر دئیے گئے ۔ ہاں نیک کار خلوص والے اللہ کے موحد بندے بچا لیے گئے اور عزت کے ساتھ رکھے گئے ۔