سورة لقمان - آیت 1
لم
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
الم (١)
ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب
ہدایت یافتہ کتاب سورۂ بقرہ کی تفسیر کے اول میں ہی حروف مقطعات کے معنی اور مطلب کی توضیح کر دی گئی ہے ۔ یہ قرآن ہدایت ، شفاء اور رحمت ہے اور ان نیک کاروں کے لیے جو شریعت کے پورے پابند ہیں ۔ نمازادا کرتے ہیں ارکان اوقات وغیرہ کی حفاظت کے ساتھ ہی نوافل سنت وغیرہ بھی نہیں چھوڑتے ۔ فرض زکوٰۃ ادا کرتے ہیں صلہ ر ، حمی سلوک واحسان ، سخاوت اور داد و دہش کرتے رہتے ہیں ۔ آخرت کی جزاء کا انہیں کامل یقین ہے اس لیے اللہ کی طرف پوری رغبت کرتے ہیں ثواب کے کام کرتے ہیں اور رب کے اجر پر نظریں رکھتے ہیں ۔ نہ ریاکاری کرتے ہیں نہ لوگوں سے داد چاہتے ہیں ۔ ان اوصاف والے راہ یافتہ ہیں ۔ راہ اللہ پر لگادیئے گئے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو دین ودنیا میں فلاح نجات اور کامیابی حاصل کریں گے ۔