سورة طه - آیت 72
قَالُوا لَن نُّؤْثِرَكَ عَلَىٰ مَا جَاءَنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالَّذِي فَطَرَنَا ۖ فَاقْضِ مَا أَنتَ قَاضٍ ۖ إِنَّمَا تَقْضِي هَٰذِهِ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جادوگروں نے کہا کہ ہم تمہیں ہرگز ترجیح (٢٦) نہیں دیں گے ان واضح دلائل پر جو ہمارے سامنے آچکے ہیں، اور اس ذات برحق پر جس نے ہمیں پیدا کیا ہے، تو تمہیں جو فیصلہ کرنا ہے کر گزرو، تم صرف اسی دنیاوی زندگی میں ہی فیصلہ کرسکتے ہو۔
ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔