سورة الكهف - آیت 16
وَإِذِ اعْتَزَلْتُمُوهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ فَأْوُوا إِلَى الْكَهْفِ يَنشُرْ لَكُمْ رَبُّكُم مِّن رَّحْمَتِهِ وَيُهَيِّئْ لَكُم مِّنْ أَمْرِكُم مِّرْفَقًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جب تم نے اپنی قوم سے اور اللہ کے سوا ان کے معبودوں سے کنارہ کشی (٨) اختیار کرلی ہے تو غار میں پناہ لے لو، تمہارا رب تمہیں اپنی رحمت میں لے لے گا، اور تمہارے لئے تمہارے معاملے میں سہولت بہم پہنچائے گا۔
ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔