سورة الإسراء - آیت 58
وَإِن مِّن قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا عَذَابًا شَدِيدًا ۚ كَانَ ذَٰلِكَ فِي الْكِتَابِ مَسْطُورًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور روز قیامت سے پہلے ہم ہر ایک بستی کو یا تو (طبعی طور پر) ہلاک (٣٧) کردیں گے یا (گناہوں کی وجہ سے) اسے سخت عذاب دیں گے، یہ بات لوح محفوظ میں لکھی ہوئی ہے۔
ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب
. وہ نوشتہ جو لوح محفوظ میں لکھ دیا گیا ہے وہ حکم جو جاری کر دیا گیا ہے ، اس کا بیان اس آیت میں ہے کہ گنہگاروں کی بستیاں یقیناً ویران کر دی جائیں گی یا ان کے گناہوں کی وجہ سے تباہی کے قریب ہو جائیں گی ، اس میں ہماری جانب سے کوئی ظلم نہ ہو گا بلکہ ان کے اپنے کرتوت کا خمیازہ ہو گا ، ان کے اپنے اعمال کا وبال ہو گا ، رب کی آیتوں اور اس کے رسولوں سے سرکشی کرنے کا پھل ہو گا ۔