سورة الاعراف - آیت 113

وَجَاءَ السَّحَرَةُ فِرْعَوْنَ قَالُوا إِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جادوگر فرعون کے پاس آگئے، انہوں نے کہا کہ اگر ہم غالب آگئے تو یقینی طور پر ہمیں اس کی اجرت ملنی چاہئے

ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب

. جادوگروں نے پہلے ہی فرعون سے قول و قرار لے لیا تاکہ محنت خالی نہ جائے اور اگر ہم جیت جائیں تو خالی ہاتھ نہ رہ جائیں ۔ فرعون نے وعدہ کیا کہ منہ مانگا انعام اور ہمیشہ کے لئے خاص درباریوں میں داخلہ دوں گا ۔ جادوگر یہ قول و قرار لے کر میدان میں اتر آئے ۔