سورة الاعراف - آیت 109
قَالَ الْمَلَأُ مِن قَوْمِ فِرْعَوْنَ إِنَّ هَٰذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
قوم فرعون کے سرداروں نے کہا کہ یہ تو بڑا بھاری جادوگر (58) ہے
ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب
. جب ڈر خوف جاتا رہا ، فرعون پھر سے اپنے تخت پر آ بیٹھا اور درباریوں کے اوسان درست ہو گئے تو فرعون نے کہا : بھئی مجھے تو یہ جادوگر لگتا ہے اور ہے بھی بڑا استاد ۔ ان لوگوں نے اس کی تائید کی اور کہا حضور درست فرما رہے ہیں ۔ اب مشورے کرنے لگے کہ اگر یہ معاملہ یونہی رہا تو لوگ اس کی طرف مائل ہو جائیں گے اور جب یہ قوت پکڑے گا تو ہم سے بادشاہت چھین لے گا ۔ ہمیں جلا وطن کر دے گا ۔ بتاؤ کیا کرنا چاہیئے ؟ اللہ کی شان ہے جس سے خوف کھایا ، وہی سامنے آیا ۔