بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃ الانشراح کا تعارف : یہ سورت مکہ کے ابتدائی دور میں نازل ہوئی۔ ایک رکوع پر مشتمل ہے جس کی آٹھ آیات ہیں، اس سورت میں آپ کے مشن کے حوالے سے چار خوشخبریاں دی گئی ہیں۔ 1۔ نبوت کا کام انتہائی مشکل تھا مگر اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے آپ کا سینہ کھول دیا اور آپ کے لیے اسے آسان کردیا ہے۔ 2۔ نبوت کا بوجھ اس قدر بھاری تھا کہ آپ کی قمر ٹوٹ جائے اور آپ کے عصاب شل ہوجائیں مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کا بوجھ ہلکا کردیا ہے۔ 3۔ آپ کے دشمن آپ کا نام اور کام مٹانا چاہتے ہیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے آپ کے نام اور کام کو ہمیشہ ہمیش کے لیے سر بلند فرما دیا ہے۔ 4۔ اے نبی (ﷺ) یقین جانو کہ ہر تنگی کے بعد فراخی ہوا کرتی ہے۔ 5۔ اللہ تعالیٰ کے انعامات اور اس کی عطا کردہ فرصت کا تقاضا ہے کہ آپ اپنے رب کی طرف متوجہ رہا کریں۔