سورة سبأ - آیت 23

وَلَا تَنفَعُ الشَّفَاعَةُ عِندَهُ إِلَّا لِمَنْ أَذِنَ لَهُ ۚ حَتَّىٰ إِذَا فُزِّعَ عَن قُلُوبِهِمْ قَالُوا مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ ۖ قَالُوا الْحَقَّ ۖ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور نہ اس کے نزدیک سفارش (١٨) کام آئے گی، سوائے اس شخص کے جس کے لئے وہ سفارش کی اجازت دے گا، یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ (١٩) دور ہوجاتی ہے تو آپس میں ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ تمہارے رب نے کیا کہا؟ تو اوپر والے فرشتے کہتے ہیں کہ ” حق کہا ہے“ اور وہ اونچی شان والا، بڑا کبریائی والا ہے

تفسیر فہم القرآن - میاں محمد جمیل ایم اے

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔