سورة الاعراف - آیت 36
وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جو لوگ میری آیتوں کو جھٹلائیں گے اور کبر و غرور کی وجہ سے ان سے منہ موڑیں گے، انہی کا ٹھکانا جہنم ہوگا، جہاں وہ ہمیشہ کے لئے رہیں گے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 او پر بیان فرمایا کہ ہر ایک کے لیے ایک وقت مقرر ہے جس میں تقدیم وتاخیر نہیں ہوسکتی۔ اب یہاں بتایا کہ جو لوگ فرماں بردار ہوں گے مرنے کے بعد ان پر کسی قسم کا خوف وحزن نہ ہوگا مگر جو سرکش ہوں گے وہ سخت عذاب میں گرفتار ہوں گے۔ اسی قسم کا خطاب سورۃ بقرہ میں حضرت آدم ( علیہ السلام) کے قصہ کے آخر میں بھی مذکو رہے، ( دیکھئے بقرہ آیت 36)