وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا شَيَاطِينَ الْإِنسِ وَالْجِنِّ يُوحِي بَعْضُهُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُورًا ۚ وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوهُ ۖ فَذَرْهُمْ وَمَا يَفْتَرُونَ
اور ہم نے (ماضی میں بھی) اسی طرح ہر نبی کے، انسان اور جن شیطانوں میں سے دشمن (109) بنائے تھے جو دھوکہ دینے کے لئے ایک دوسرے کے دل میں ملمع کی ہوئی باتیں ڈالتے تھے، اور اگر آپ کا رب چاہتا تو وہ ایسے کام نہ کرتے، پس آپ انہیں اور ان کی افترا پردازیوں کو چھوڑ دیجئے
ف 3 ای جعلنالک عدوا کما جعلنا لمن قبلک من الا نبیاء) لہذا آپ (ﷺ) کو گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ جس طرح پہلے انبیا نے اپنےشریر دشمنوں کے مقابلہ میں صبر و استقامت سے کام لیا آپ (ﷺ) بھی ان کی ایذار سانی پر صبر کیجئے اور مایوسی اور گھبراہٹ کو اپنے اندر راہ نہ پانے دیجئے ف 4 یعنی اپنو میں سے سیدھے سادے لوگوں کو فریب دینے کے لیے چوری چھپے ایک دوسرے کو طرح طرح کی حیلے بازیاں اور مکار یاں سکھاتے ہیں۔ ف 5 وہ چونکہ اتمام حجت کے لیے انہیں امتحان کا پورا پورا موقع دینا چاہتا ہے اور کسی کو اپنی نافرمانی سے زبر دستی باز رکھنا اس کی حکمت اورتکوینی نظام کے خلاف ہے اس لیے وہ انہیں ڈھیل دے رہا ہے۔ ف6 یعنی ان کی کوئی پروانہ کریں اور نہ ان کی بداعمالیوں پر رنجیدہ خاطر ہوں بلکہ ان کا معا ملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں وہ خود ان سے نبٹ لے گا۔ ( نیز سورۃ مدثر آیت )