سورة الانعام - آیت 106
اتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ پر آپ کے رب کی طرف سے جو وحی نازل ہوئی ہے اسی کی پیروی (102) کیجئے، اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، اور مشرکوں کی باتوں پر دھیان نہ دیجیے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8 یعنی ان کے اس قسم کے لیے بنیاد سے متاثر ہو کر دعوت وتبلغ کر ترک نہ کرو اس سے مقصد آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دینا ہے۔ (کبیر )