سورة الانعام - آیت 16
مَّن يُصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهُ ۚ وَذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس دن جس آدمی سے عذاب کو ٹال دی اجائے گا، اس پر اللہ رحم کردے گا، اور یہی کھلی کامیابی ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 6 یعنی مراتب عالیہ کا حصول تربہت اونچا مقام ہے اگر کسی سے آخرت کا عذاب ہی ٹل جائے تو یہی اپنی جگہ بڑی کامیابی ہے