سورة الانعام - آیت 9
وَلَوْ جَعَلْنَاهُ مَلَكًا لَّجَعَلْنَاهُ رَجُلًا وَلَلَبَسْنَا عَلَيْهِم مَّا يَلْبِسُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور اگر ہم اس شاہد کی حیثیت سے کسی فرشتہ (11) کو تجویز کرتے تو اسے مرد بناتے اور ان کے لئے وہی شبہ پیدا کردیتے جس میں وہ پہلے سے پڑے ہوئے ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یہ ان کفار کے اعترا ض کا دوسرا جواب ہے یعنی اگر ان کے مطالبہ کو مانتے ہوئے ہم فرشتہ اتارنا منظو بھی کرلیتے تو وہ بھی انسانی صورت میں ہی آتا کیونکہ اس کی اصلی شکل میں تو یہ اسے دیکھ ہی نہیں سکتے اور جب وہ آدمی کی شکل میں آتا ہے تو یہ پھر یہی شبہ پیش کرتے جو اب پیش کررہے ہیں (رازی )