سورة الانعام - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 حضرت ابن عباس اور بعض دوسرے صحابہ کی روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ پوری سورت انعام مکہ میں ایک ہی رات میں نازل ہوئی اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسی وقت کا تبین وحی کو بلواکر لکھوادی اس سورت کی فضیلت میں بہت سے تابعین سے روایات ثابت ہیں جن میں سے بعض مرفوع بھی ہیں علماکا کہنا ہے کہ یہ سورت اصول عقائد کے اثبات اور مشرکین اہل بدعت اور آخرت کا انکار کرنے والوں کے اقوال کے اپطال میں ایک اصل کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ پورے علم اصول (عقائد پر حاوی ہے) شوکانی، کبیر )