سورة المآئدہ - آیت 47
وَلْيَحْكُمْ أَهْلُ الْإِنجِيلِ بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فِيهِ ۚ وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور انجیل والوں (69) کو چاہئے کہ وہ اسی حکم کے مطابق فیصلہ کریں جو اللہ نے اس میں نازل کیا ہے، اور جو لوگ اللہ کی طرف سے نازل شدہ حکم کے مطابق فیصلہ نہیں کریں گے وہی لوگ فاسق ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 انجیل کے مطابق ٹھیک ٹھیک فیصلہ کرنے کے معنی یہ ہیں کہ انجیل میں جو نبی آخرالزمان (ﷺ) کے متعلق پیش گوئیاں اور دلائل موجود ہیں یا ان کو چھپانے ان کی غلط تاویلیں کرنے کی کوشش نہ کریں یا یہ کہ نزول انجیل کے وقت جو نصاریٰ تھے ان کو یہ حکم دیا گیا تھا بعض نے یه لکھا ہے كه یہ آیت منسوخ ہے اور ان کو یہ حکم اس وقت تھا جب نبی (ﷺ) کی بعثت نہیں ہوئی تھی آپ (ﷺ) کی بعثت کے بعد پچھلی تمام بعثتیں منسوخ ہوگئی ہیں (کبیر، قرطبی)