سورة المآئدہ - آیت  37
							
						
					يُرِيدُونَ أَن يَخْرُجُوا مِنَ النَّارِ وَمَا هُم بِخَارِجِينَ مِنْهَا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ
							ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
							
						وہ لوگ آگ سے نکلنا چاہیں گے، لیکن کبھی بھی نہ نکل پائیں گے، اور انہیں دائمی عذاب دیا جائے گا
								تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
							
							
							ف 2 یہ آیت کفار کے حق میں ہے جیسا کہ اوپر کی آیت میں ان کا بصراحت ذکر کیا گیا ہے۔ ر ہے گنہگار مسلمان تو صحیح احادیث میں ہے کہ ان کو گناہوں کی سزا بھگت لینے کے بعد جہنم سے نکال لیا جائے گا۔ (ابن کثیر )