سورة النسآء - آیت 169
إِلَّا طَرِيقَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
سوائے جہنم کی راہ کے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اور یہ اللہ کے لئے آسان ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 یعنی جب کفر ہی کی حالت میں مرجائینگے اور مرنے سے پہلے توبہ نہ کرینگے تو سیدھےجہنم میں جائیں گے اواس میں ہمیشہ رہیں گے اور ان کو جہنم میں لے جا نا پھر ہمیشہ وہاں رکھنا اللہ تعالیٰ پر کچھ مشکل نہیں ہے (وحیدی) لہذا اب بھی ان کے لیے موقع ہے کہ کفر وعناد سے بازآجائیں اور آنحضرت (ﷺ) کی اتباع اختیار کرلیں۔