سورة النسآء - آیت 149

إِن تُبْدُوا خَيْرًا أَوْ تُخْفُوهُ أَوْ تَعْفُوا عَن سُوءٍ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ عَفُوًّا قَدِيرًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

تم چاہے کسی بھلائی کو ظاہر کرو، یا اسے چھپاؤ، یا کسی برائی کو معاف (141) کردو، تو بے شک اللہ بڑا معاف کرنے والا اور بڑی قدرت والا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 اس میں عفو کی ترغیب ہے (قرطبی) یعنی اگرچہ ظالم کا شکوہ یا اس کے حق میں بد دعاجائز ہے تاہم عفو ودرگزر سے کام لینا بہتر ہے حدیث میں ہے(وَمَا زَادَ اللهُ عَبْداً ‌بِعَفْوٍ إِلَاّ عِزّاً) کہ جو شخص معاف کر یتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی عزت میں اضافہ کرتا ہے۔ (ابن کثیر) یہ دو جملے برّو خیر کے تمام شعبوں پر مشتمل ہیں (کبیر )