سورة الناس - آیت 6

مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

چاہے وہ جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 دوسری آیات میں بھی بیان ہوا ہے کہ شیطان جنوں میں سے ہے اور آدمیوں میں سے بھی (سورہ انعام :113) یہالَّذِي يُوَسْوِسُ کا بیان ہے یا يُوَسْوِسُ کے متعلق ہے۔ اس صورت میں ” من“ ابتدأ غایت کے لئے ہوگا۔ جنات کے وساوس شیاطین الانس سے کچھ مختلف ہوتے ہیںمثلا یہ کہ نفع ونقصان ان کے اختیار میں ہے ۔یانجومیوں اور کاہنوں کے زریعہ لوگوں کے دلوں میں یہ خیال ڈالتے ہیں کہ جن بھی غیب جانتے ہیں ۔(روح) الحمد اللہ کہ آج بروز عید الفظر یہ عظیم الشان اور بابرکت کام بتوفیق الٰہی سرانجام پایا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ قرآن کی اس خدمت کو درجہ قبولیت بخشے اور اسے میرے لئے میرے والدین اور اساتذہ کے لئے زاد راہ بنائے۔ آمین ثم آمین