سورة النصر - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یہ سورۃ بالا اتفاق مدنی ہے متعدد صحیح روایات سے ثابت ہے کہ جب یہ سورۃ نازل ہوئی تو آنحضرت(ﷺ)سمجھ گئے کہ یہ آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بلاوا ہے۔ اس لئے آپ عبادت الٰہی میں پہلے سے بھی زیادہ منہمک رہنے لگے۔ اس سلسلے میں متعدد روایات ہیں حافظ ابن کثیر نے ان کو ایک جگہ جمع کردیا ہے۔