سورة قریش - آیت 1
لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
(ہم نے ابرہہ اور اس کی فوج کے ساتھ جو کچھ کیا) قریش کو مانوس (١) بنانے کے لئے کیا
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 13 شاہ صاحب لکھتے ہیں ” حضرت سے بارہویں پشت میں ایک شخص تھا نضحہ بن کنایہ اس کی اولاد قریش ہیں، سب جمع تھے مکے میں۔ (موضح)