سورة الزلزلة - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 اس سورۃ کو بعض مفسرین مدنی اور بعض مکی کہتے ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ ایک شخ نے نبی ﷺ سے عرض کیا کہ مجھے کوئی جامع قسم کی سورۃ سکھایئے۔ آپ نے اسے یہ سورۃ سکھائی اس نے کہا ” مجھے اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے، میں بس اسی کو پڑھتا رہوں گا۔“ آپ نے فرمایا :” یہ آدمی کامیاب ہوگیا۔“ (فتح القدیر بحوالہ احمد ابو دائود، نسائی، بیہقی وغریہ)