سورة البينة - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 5 جمہور مفسرین کے نزدیک یہ سورۃ مدنی ہے اور بعض اسے مکی کہتے ہیں۔ صحیحین میں حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضر ابی بن کعب سے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ تمہیں سورۃ لم لکن الذین سنائوں؟ انہوں نے عرض کیا :” کیا اللہ تعالیٰ نے میرا نام لیا ہے؟“ فرمایا :” ہاں“ یہ سن کر حضرت ابی (خوشی سے) رونے لگے۔ (فتح القدیر)