سورة العلق - آیت 5
عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس نے آدمی کو وہ کچھ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 6 یعنی آدمی کا بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو کچھ نہیں جانتا۔ اللہ تعالیٰ ہی آہستہ آہستہ اسے سکھاتا ہے۔ لہٰذا وہی اپنے ایک ان پڑھ بندے کو عالم بلکہ عالموں کا سردار بنائے گا۔