سورة الشرح - آیت 4

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا نام اونچا کردیا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 11 یعنی انبیاء اور فرشتوں میں آپ کا نام بلند کیا اور دنیا و آخرت میں آپ کے نام کا چرچا کیا۔ چنانچہ کوئی مسلمان اللہ تعالیٰ کا نام نہیں لیتا مگر اس کے ساتھ آپ کا نام ضرور لیتا ہے۔ کلمہ شہادت، اذان اقامت، خطبہ اور تشہد وغیرہ میں اللہ تعالیٰ کے نام کے بعد آپ کا نام لیا جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے جہاں بندوں کو اپنی اطاعت کا حکم دیا ہے وہیں آپ کی اطاعت کا بھی حکم دیا ہے۔