سورة البلد - آیت 10
وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور ہم نے اس کو دونوں راستے دکھا دئیے ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 اچھا راستہ ایمان کا اور برا راستہ کفر و شرک کا اچھا راستہ اس لئے بتایا گیا کہ اسے اختیار کرے اور برا راستہ اس لئے کہ اس سے بچے یہ بتلانا اجمالی طور پر فطرت و عقل سے ہوا اور تفصیلی طور پر انبیاء علیہم السلام کی زبان سے۔