سورة البلد - آیت 4

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

بے شک ہم نے آدمی کو مشقت و مصیبت (٣) کے لئے پیدا کیا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 14 یعنی ابتداء سے انتہا تک سختیاں اور مصیبتیں ہی جھیلتا رہتا ہے کبھی بیماری میں گرفتار ہے کبھی رنج میں کبھی فقر و فاقہ میں اور کبھی کسی اور فکر میں۔ عمر بھر میں مشکل ہی سے کوئی لمحہ آتا ہے جب وہ ہر لحاظ سے بے فکر اور مطمئن ہو۔