سورة البقرة - آیت 53

وَإِذْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَالْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جب ہم نے موسیٰ کو کتاب (١٠٦) اور فرقان (حق و باطل میں فیصلہ کرنے والی چیز) دیا، تاکہ تم ہدایت حاصل کرو

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 الکتاب سے مراد وہ قوت ہے جو حق وباطل میں امتیاز کے لیے موسیٰ (علیہ السلام) کو عطا ہوئی تھی اگر واؤ کو زائدہ مان لیا جائے تو دونوں سے تورات مراد ہوگی اس میں چونکہ حلال و حرام کے مسائل نہایت تفصیل سے بیان کئے گئے ہیں اس لیے اسے الفرقان کہا ہے۔ ( قرطبی۔ خازن )