سورة الأعلى - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتاہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 11 جمہور مفسرین کے بقول یہ سورۃ مکی ہے۔ صحیح بخاری میں حضرت براء بن عازب کی روایت سے اسی کی تائید ہوتی ہے۔ مسند امام احمد وغیرہ میں حضرت علی سیر وایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو یہ سورۃ بڑی پسند تھی صحیح مسلم اور سنن میں حضرت نعمان ابن بشیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ عیدین اور جمعہ کی نماز میں یہ سورۃ اور ھل اتی اک حدیث الغاشیہ پڑھا کرتے تھے اور اگر عید جمعہ کے روز ہوتی تو دونوں میں یہی دو سورتیں پڑھتے۔ (فتح القدیر)