سورة البروج - آیت 3

وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور قسم ہے شاہد و مشہود (یعنی جمعہ اور روز عرفہ) کی

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 14 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے۔ ” حاضر ہونے والے کی اور جس کے پاس وہ حاضر ہوگا اس کی قسم“ اس لحاظ سے شاہد سے مراد لوگ ہیں اور مشہور سے مراد و عجائب و غرائب جنہیں وہ قیامت کے روز دیکھیں گے۔ اکثر صحابہ(رض) و تابعین اس طرف گئے ہیں کہ شَاهِدٍسے مراد جمعہ کا دن اور مَشْهُودٍسے مراد عرفہ کا دن ہے۔ ایک مرفوع حدیث میں یہ خود آنحضرت(ﷺ)سے بھی ثابت ہے اور یہ صحیح بھی ہے۔ (شوکانی)