سورة الانشقاق - آیت 1
إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
جب آسمان پھٹ (١) جائے گا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 یعنی اللہ تعالیٰ کی ہیبت سے یا فرشتوں کے اترنے کے لئے پھٹ جائے جیسا کہ دوسری آیت میں فرمایا İوَيَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلَائِكَةُ تَنْزِيلًاĬ جس روز بادل کے ساتھ آسمان پھٹے گا اور فرشتوں کے پرے کے پرے اتارے جائیں گے۔“ (فرقان 25)