سورة الانشقاق - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 9 یہ سورۃ بالاتفاق مکی ہے۔ حضرت ابوہریرہ نے عشا کی نماز میں یہ سورۃ پڑھی اور اس میں سجدہ کیا۔ ایک دریافتک رنے والے نے دریافت کیا تو فرمایا :” میں نے اس میں ابوالقاسم (ﷺ) کے پیچھے (نماز پڑھتے ہوئے) سجدہ کیا تو میں نے اس میں سجدہ کرت ارہوں گا، تانکہ آپ سے جاملوں۔“ (فتح القدیر بحوالہ صحیحین)