سورة المطففين - آیت 31
وَإِذَا انقَلَبُوا إِلَىٰ أَهْلِهِمُ انقَلَبُوا فَكِهِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جب اپنے بال بچوں کی طرف واپس جاتے، تو ان کا مذاق اڑاتے ہوئے واپس جاتے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
‘ ف 4 یعنی مسلمانوں پر پھبتیاں کستے ہوئے۔ ف 5” جو محمد (ﷺ) کی باتوں میں آگئے اور اسی لئے انہوں نے آخرت کی موہوم امید پر اپنی دنیا تج دی۔