سورة المطففين - آیت 24

تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

آپ ان کے چہروں میں نعمتوں کی ترو تازگی کو پہچان لیجئے گا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 یعنی جنت کی نعمتوں سے ان کے چہرے ایسے ترو تازہ اور پرونق ہوں گے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی پہچان لے گا کہ یہ لوگ نہایت عیش و آرام میں ہیں۔