سورة المطففين - آیت 14
كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ہرگز نہیں (٤) بلکہ ان کی بد اعمالیوں کی سیاہی ان کے دلوں پر چڑھ گئی ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 5 یعنی درصال وہ قرآن کو پچھیل لوگوں کی کہانیاں اس لئے بتاتے ہیں کہ وہ گناہ کرتے کرتے ان کے اس قدر عادی ہوگئے ہیں کہ ان کے دلوں کو زنگ لگ گیا ہے اب ان کے لئے یہ ممکن ہی نہیں رہا کہ صحیح سوچیں اور معقو بات زبان پر لائیں۔ دلوں کو زنگ لگ جانے سے مراد یہ ہے کہ وہ گناہ کرتے کرتے سیاہ ہوگئے۔ ان (زنگ) کی تفسیر حضرت ابوہریرہ کی ایک روایت میں مرفوعاً مروی ہے۔ (شوکانی)