سورة التكوير - آیت 23
وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور انہوں نے اس رسول کو آسمان کے کھلے افق میں دیکھا (٤) بھی ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 13 یعنی آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت جبریل ( علیہ السلام) کو آسمان کے کھلے کنارے پر ان کی اصلی شکل میں دیکھا۔ یہ واقعہ مقام بطحا کا ہے جب آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جبریل ( علیہ السلام) کو پہلی مرتبہ دیکھا۔ سورۃ النجم آیت : وعلمہ شدید القوی، میں یہ بحث گزرچکی ہے۔