سورة التكوير - آیت 9

بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَتْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

وہ کس گناہ کے سبب قتل کی گئی

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 تاکہ جب وہ یہ جواب دے کہ اسے بے قصور زمین میں دفن کیا گیا تو اس کے قاتل کو سزا دی جائے۔ اس سے مقصود یہ بتانا ہے کہ فقرو عار کی وجہ سے اولاد کو قتل کرنا، جیساکہ بعض عرب قبائل میں اس کا دستور تھا۔ نہایت گھنائونا جرم ہے جس کی سزا قیامت کے دن ضرور ملے گی۔