سورة التكوير - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 19 یہ سورۃ بالاتفاق مکی ہے۔ حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جسے یہ بات خوش کرے کہ وہ قیامت کے دن کو اس طرح دیکھے جیسے وہ اس کی آنکھوں کے سامنے ہے تو اسے چاہئے کہ ان الشمس کورت اذا السماء انفطرت اور اذا السماء الشفقت سورتیں پڑھے۔ (شوکانی)