سورة عبس - آیت 24
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے کھانے (٦) کی طرف دیکھے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
۔ ف 10 یعنی اپنے اس کھانے پر جس کے سہارے وہ زندہ رہتا ہے شاید اس پر غور کرنے سے وہ اللہ تعالیٰ کے اوامر کو ادا کرنے کے لئے تیار ہوجائے۔