سورة عبس - آیت 12
فَمَن شَاءَ ذَكَرَهُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
تو جو چاہے اس سے فائدہ اٹھائے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یعنی اسے پڑھے لکھے یاد کرے یا سوچے سمجھے۔ اللہ تعالیٰ کی درگاہ میں غریب اور امیر دونوں برابر ہیں۔ مالدار کو غریب پر ترجیح نہیں ہے یہی برتائو اس کے رسول (ﷺ)کو بھی کرنا چاہیے۔