سورة عبس - آیت 7
وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
حالانکہ آپ پر کوئی الزام نہیں اگر وہ اصلاح پذیر نہیں ہوتا
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 12 یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کام اللہ کا پیغام دینا تھا سو وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کافروں تک پہنچا دیا اب اگر یہ نہ مانیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ان کے نہ ماننے کی ذمہ داری نہیں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پیچھے اس قدر کیوں پڑتے ہیں جیسے سمجھا کر ہی دم لیں گے۔