سورة النازعات - آیت 31

أَخْرَجَ مِنْهَا مَاءَهَا وَمَرْعَاهَا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اس سے اس کا پانی (١٠) اور اس کا چارہ نکالا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 17 یعنی زمین میں دریا اور چشمے جاری کئے اور کھانے کے لئے درخت اور میوے آگائے اور جانوروں کے لئے گھاس اگائی۔